: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،7اپریل(ایجنسی)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان سے ذیابیطس کا خاتمہ کے لئے عہد کریں اور صحت مند طرز زندگی کے ذریعہ اسے پوری طرح خارج کر دیں ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ملک کو "بیماریوں سے پاک"کرنے کے
لئے متحدہ کوششیں شروع کی جانی چاہئے اور اس کے لئے ہمیں صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ سے آج ہندوستان اور پوری دنیا کے لوگوں سے اپیل کی کہ ذیابیطس کے خاتمے کے لئے اپنی طرز زندگی میں تبدیلی لائیں اور اس وبا کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔